آئی جی پنجاب نے پولیس اور تاجروں کے درمیان روابط اور تاجروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید حیدر رضا نقوی کو ڈسٹرکٹ فوکل پرسن مقرر کردیا،نوٹیفکیشن جاری
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2024) پنجاب حکومت کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاوالدین کی تاجر برادری کے مسائل کے حل اور روابط کے لیے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید حیدررضا نقوی کو ڈسٹرکٹ فوکل پرسن مقرر کردیاہے۔
پنجاب پولیس کے افسر مطیع الرحمان ٹی ایس آئی کو کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کرنے کے لیے سپیشل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سید حیدر رضا نقوی کے ساتھ مل کر بزنس کمیونٹی کی سیکورٹی اور انکے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرینگے۔اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سید حیدررضانقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوٸے کہاکہ کاروباری طبقہ کسی بھی ملک کی تعمیرو ترقی میں نمایاں کرداراداکرتاہے۔ان کے مساٸل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔میرے دروازے ضلع بھر کی تاجر برادری کے لیے کھلے ہیں۔