today petrol price in pakistan 2023

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس کے نتیجے میں یکم اگست سے پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پاکستان میں پٹرول کی تازہ ترین قیمت

ایسے وقت میں جب گزشتہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس بار امید کی جا رہی ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی۔

اوگرا کی جانب سے اس حوالے سے حتمی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں