اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ مغربی لہر کل 26 ستمبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگی۔
کل سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
27ستمبر(رات)سے 1 اکتوبر کے دوران ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، خوشاب، سرگودھا، میانوالی ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن ،قصور اور بھکر میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔