arrested

پولیس تھانہ صدرکھاریاں نے مویشی چوروں کا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا

کھاریاں پولیس نے گجرات کے مختلف علاقوں سے 4 ملزمان مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 5 بھینسیں اور 6 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے۔

ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ کی ہدایت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی قیادت میں ایس ایچ او صدر کھاریاں تھانہ انسپکٹر لیاقت حسین نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں سے دو کا تعلق کھاریاں اور ایک کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے جبکہ ایک کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے 23 لاکھ مالیت کی 5 بھینسیں اور 6 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان چوری اور ڈکیتی کی 6 وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں