utility store

منڈی بہاؤالدین میں دال، چنے، چاول، گوشت وغیرہ کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25ستمبر 2024) نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت سے اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹا 20 کلو تھیلا 1،610 روپے، آٹا 10کلو تھیلا 805 روپے، چاول باسمتی سپر (نیا) 220 روپے فی کلو گرام، چاول باسمتی سپر (پرانا) 240 روپے کلو، چاول کائنات/سٹیم/ سیہلا 260 روپے، چاول (386) 180 روپے کلو، دال چنا (موٹی) 390 روپے ، دال چنا (باریک) 375 روپے، دال مسور موٹی 265 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 470 روپے، دال ماش چھلکا 450 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 310 روپے کلو، سیاہ چنا 390 روپے، سفید چنا باریک کینیڈین 275 روپے مقرر کر دیا گیا.

بیسن 380 روپے کلو ،روٹی(100گرام) 13روپے، چھوٹاگوشت ( مٹن) 1600 روپے کلو، بڑا گوشت( بیف)  800روپے ، دودھ (فی لیٹر) 150 روپے، دہی  160روپے کلو جبکہ گوشت برائلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔

آج پھل، سبزی، و چکن کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں