منڈی بہاءالدین تھانہ سٹی کا ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں سرچ آپریشن دکانداروں اورنجی بینکوں کے سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ اور اس کے پرمٹ چیک کئے. متعدد مشکوک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چیک کیا بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور فینسی نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کردیا، 3 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا، موبائل مارکیٹ میں تمام دکانداروں کو خریدوفروخت کے کے حوالے سے ایس او پیز بتلائے گئے ۔
ایس ایچ او عدیل ظفر بوسال نے تمام دوکانداروں کو ہدایت کی ٹیمپرنگ کرنا قانونی جرم ہے جس سے وارداتوں میں اصافہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور موبائل ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ موبائل مارکیٹ کا بھی وزٹ کیا
انہوں نے دوکانداروں کو بتلایا گیا کہ دوران ریپیرنگ اور خریدوفروخت کے وقت ای گیجڈ کے ذریعے سے موبائل کو تسلی کے بعد مالکان کے حوالے کیا جائے. اگر مارکیٹ میں کوئی بھی شخص جو مشکوک دیکھائے دے تو فوری تھانہ سٹی یا مجھے پرسنل اطلاع دیں تاکہ جلد ازجلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے.