پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر لی

منڈی بہاؤالدین ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سول لائن صابر سندھو،وارث اے ایس آئی، چچااعظم، ڈکیتی کے دوران چوری ہونے والا روسی ٹریکٹر ٹرالی پیچھا کر کے برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 15 پر کال آئی کہ 3 نامعلوم ملزمان شوگر مل کی دیوار کے ساتھ سے ٹریکٹر ٹرالی چھین کر لے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن صابر سندھو نے فوری وارث اے ایس آئی، بابا اعظم و دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔

تمام سڑکوں پر ناکہ بندی کر دی گئی۔ملزمان پولیس کی گاڑی پیچھے آتی دیکھ کر کوٹ جھرانہ کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ٹریکٹر ٹرالی کے مالک نے تھانہ سول لائن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں