punjab police

پرویزالہی کی بھانجی ایم پی اے بسمہ چوہدری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی بھتیجی باسمہ چوہدری ایم پی اے کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

باسمہ چوہدری نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین میں رات 2:30 بجے پولیس اور سادہ لباس اہلکار ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ملازمین کو ہراساں کیا گیا، گھر کا سارا سامان توڑ دیا گیا۔ باسمہ چوہدری نے کہا کہ میں عوام کی پنجاب اسمبلی کی منتخب رکن ہوں، پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔

یہ سارا عمل دہشت گردی کے مترادف ہے۔ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ ہمیں صرف عمران خان کو سپورٹ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ بسمہ چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنی امریکی شہریت ترک کر کے پاکستان کی خدمت کو ترجیح دی۔ ہمیں صرف یہ بتایا جائے کہ ہماری غلطی کیا تھی، ہمیں کس کی سزا مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں