پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج کے لیے 24 لاکھ روپے جاری. پنجاب پولیس نے منڈی بہاؤالدین کے سب انسپکٹر محمد مہدی کے علاج کے لیے 900,000 روپے جاری کر دیئے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کے سب انسپکٹر محمد مہدی کو 900,000 روپے، ملتان لیڈی کانسٹیبل سونیا اختر کو 300,000 روپے، لاہور لیڈی کانسٹیبل ناہید سلیم کو 300,000 روپے اور ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق کو ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے 200,000 روپے دیے گئے۔
منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل کو علاج کے لیے ایک لاکھ روپے جاری
سرگودھا کے سب انسپکٹر محمد یعقوب کو دو لاکھ روپے، سب انسپکٹر شاہد محمود خان، سینٹری ورکر سید ذوالفقار علی، ریٹائرڈ انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر نور خان کو ایک ایک لاکھ روپے دیے گئے۔