punjab police

نوکری اور وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر پولیس اہلکار گرفتار

شریف شہری کی پولیس ملازم کے خلاف شکایت پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کا نوٹس۔ پولیس ملازم کے خلاف فوری کارروائی مقدمہ درج۔ پولیس کنسٹیبل گرفتار

نوکری اور وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور بلاوجہ شریف شہری کو تنگ کرنے پر پولیس کنسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج۔ معزز شہری جو کہ چاہ گارب کا رہائشی ہے اور بالمقابل ضلع کمپلیکس کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے۔

ڈی پی او نے غیر حاضری پر کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا

شہری کا الزام تھا کہ پولیس کنسٹیبل انس نے اسے اس کی دکان پر بلاوجہ مکوں سے مارا اور موبائل فون چھین لیا۔ شہری نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پولیس کنسٹیبل انس نے نوکری اور وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بلاوجہ مارا اور موبائل چھینا

پولیس کنسٹیبل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بجرم زیر دفعہ 382 ت پ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہر شریف شہری قابل عزت اور قابل احترم ہے۔ تمام پولیس افسران و ملازمین کو شریف شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے کی ہدایت

اپنا تبصرہ لکھیں