islamabad airport

پولیس نے قتل کے ملزم کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا

تھانہ پھالیہ کے پولیس آفیسر سب انسپکٹر شاہد محمود تارڑ (سابق SHO تھانہ میانہ گوندل اور تھانہ ملکوال) نے بیرون ملک آذربائیجان بھاگنے والے مرکزی ملزم کو فیصل آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا

سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. تھانہ قادرآباد کے علاقہ کھمب کلاں میں 15/08/2024 کو قتل ہوا تھا. مرکزی ملزم صدام زمین تنازعہ پر حامد کو بذریعہ فائر قتل کردیا. وقوعہ کے بعد مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا.

کھمب کلاں میں حامد رانجھا نوجوان قتل

DPO منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین گجر نے خصوصی ٹاسک پولیس آفیسر شاہد محمود تارڑ SI حال تھانہ پھالیہ تعنیات کو دیا جس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم اشتہاری کو آذربائیجان جاتے ہوئے فیصل آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا/ پولیس مصروف تفتیش

اپنا تبصرہ لکھیں