thana malakwal sho

پولیس کی کاروائی، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد

رؤف احمد چدھڑ (SHO تھانہ سٹی) اور ایس ایچ او تھانہ ملکوال کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی. ملزمان کے قبضہ سے 1510 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد.

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر الطاف حسین وڑائچ ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیرقیادت رؤف احمد چدھڑ (SHO تھانہ سٹی) اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد علی کے قبضہ سے 1510 گرام چرس برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔

جبکہ دوسرے واقع میں ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری مہم کے دوران ریاض احمد سپراء (ایس ایچ او تھانہ ملکوال) اور انکی ٹیم سید غضنفر شاہ اے ایس آئی معہ جوانوں کی کاروائی، ملزم سبطین کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری۔

اپنا تبصرہ لکھیں