لاہور: پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز میں تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہو گا۔
کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 جولائی بروز جمعہ سے ہوگا، جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو کرایوں کی میز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
Leave a Reply