آج جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم، دوپہر کے وقت خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی/ زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، جنوب مشرقی/ زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش جہلم 53، منگلا 38، منڈی بہاؤالدین 27، راولپنڈی (چکلالہ 21، شمس آباد 10)، حافظ آباد 15، سیالکوٹ (سٹی 15،ائیر پورٹ13)، اسلام آباد (گولڑہ 12، زیر پوئینٹ 09، بوکرا 06، سید پور 05، ائیر پورٹ 02)، گوجرانوالہ 11، گجرات 07، چکوال، نارووال 03، اٹک 01، خیبرپختونخوا: پشاور (ائیر پورٹ40،سٹی 28)، باچا خان (ائیر پورٹ 26)، دیر (اپر 05)، مالم جبہ 02، بالاکوٹ01، کشمیر: کوٹلی 04، سندھ: چھور 08، شہید بینظیر آباد 05، سکرنڈ، مٹھی 03اور بلوچستان: ژوب میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب، جنوب مشرقی/بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Leave a Reply