محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کی صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔29 شعبان کو موسم جزوی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کا ہونا ضروری ہے۔
Ramadan 2025 Expected School Timings in Punjab
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی اداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آئے گا۔
Leave a Reply