we love Mandi Bahauddin

منڈی بہاؤالدین میں یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوم دفاع پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست 2024) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کاانعقاد کیا جائے گا۔جس میں سرکاری افسران اوردیگر ممتاز شہری شخصیات شرکت کریں گی۔ سکولوں اور کالجز میں تقاریری مقابلہ جات، ٹیبلوز، ملی نغمے، مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات اور دیگر تقریبات ہوں گے۔

06ستمبر کو مرکزی تقریب صبح 9بجے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں منعقد کی جائے گی ،جس میں شہدائے پاک فوج اور شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ شہداءکی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمدکا کہنا تھا کہ 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے،اس دن ہماری مسلح افواج نے بہادری اور جرات کی عظیم داستان رقم کی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یوم دفاع کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اورتمام متعلقہ محکمہ جات اپنا اپنا پلان ڈی سی آفس میں پیش کریں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں