گوجرانوالہ: عدالت نے ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے رشوت لے کر دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے امتیاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی سی گوجرانوالہ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
سماعت انسداد بدعنوانی کی عدالت میں تعطیلات کے باعث اے ٹی سی میں ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم سلیم نے امتیاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم امتیاز چوہدری کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
تحریک انصاف کے زیر حراست رکن امتیاز چوہدری کی والدہ سے ملاقات
امتیاز چوہدری منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں۔ واضح رہے کہ امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن پولیس نے 24 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔