ملک وال : ملکوال سے پنڈدادنخان سمیت دیگر بند ٹرینیں بحال کی جائیں! مسلم لیگ ن کے منڈی بہاوالدین سے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کا پاکستان ریلویز کے چیئرمین ظفر زمان رانجھا سے ملاقات میں مطالبہ!
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 نومبر 2022) ناصر اقبال بوسال نے چیئرمین ریلویز ظفر زمان رانجھا سے ان کے دفتر میں گزشتہ روز ملاقات میں ریلوے سے متعلقہ ملکوال کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملکوال ریلوے جنکشن کا شمار پاکستان کے بڑے ریلوے جنکشنز میں ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس اور بعد ازاں سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ملکوال سیکشن کی ٹرینیں بند کر دی گئیں.
یہ بھی پڑھیں: ملکوال: 2020 میں بند ہونے والی شٹل ٹرین دوبارہ بحال ہونے کا عندیہ
جن میں سے صرف ملت ایکسپریس، ہزاراہ ایکسپریس اور دھماکہ ہسنجر ٹرینیں بحال کی گئی ییں لیکن ملکوال سے پنڈدادنخان کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین کو تین سال بعد بھی تاحال بحال نہیں کیا گیا جو دونوں بڑی تحصیلوں کے درمیان دریائے جہلم کی وجہ سے زمینی رابطے کا واحد سفری ذریعہ تھا انہوں نے چیئرمین ریلویز سے مطالبہ کیا کہ ملکوال سے پنڈدادنخان ٹرین کو فوری طور پر بحال کرنے کے ساتھ دھماکہ ایکسپریس پسنجر ٹرین کے سابقہ دو ٹرپ پرانے اوقات کیمطابق بحال کئے جائیں جبکہ ساندل ایکسپریس کو بھی بحال کرکے اسے سرگودھا کی بجائے لالہ موسیٰ سے ملتان تک براستہ ملکوال سرگودھا چلایا جائے
ناصر بوسال نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملکوال ریلوے اسٹیشن سے ختم کیا گیا گارڈز ہیڈکوارٹر آفس بھی بحال کیا جائے چیئرمین ریلویز فخر زمان رانجھا نے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چین سے نئی بوگیاں ملنے کے بعد ان کے مطالبات کی روشنی میں مذکورہ ٹرینیں جلد بحال کر دی جائیں گی اور گارڈز ہیڈکوارٹر بھی جلد بحال کر دیا جائے گا.