رات میانہ گوندل کا جواں سالہ اکمل شہزاد بھٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
اکمل شہزاد دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ رات دس بجے کے قریب چکیاں کے قریب ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی اور نا رکنے پر فائرنگ کر دی۔ چند روپوں کی خاطر ظالموں نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔
کل کے دن مختلف افسوسناک واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دو افراد کھائی گاوں میں دو گروپوں کی لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔ ایک لڑکے کو چک فتح شاہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اور رات کو ڈکیتوں نے اس لڑکے کی جان لے لی۔