pakistan petrol prices

تیل کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

خدشہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیا جائے۔ وفاقی بجٹ 2024-25 میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے اور آئندہ مالی سال میں پٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی آمدنی میں اضافے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کیا جا سکتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمتیں جانئیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز ہے۔ اس وقت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر ڈویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ سیلز ٹیکس بڑھا کر لیوی بڑھا دی جائے تو ریلیف عوام کو نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لگا رہی ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں