ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محمد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا،سی او ایم سیز اور دیگر متعلقہ افسران سمیت ضلع بھر کے یونین کونسل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2024) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس کیلئے بلدیاتی اداروں کو بھر پور محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یونین کونسلز سیکرٹریز صفائی ستھرائی کے متعلق طے شدہ پلان کے مطابق عملدرآمد کریں۔ شہر سمیت دیہاتوں، گلیوں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کی روزانہ کی رپورٹ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ساتھ دیہاتوں میں جاری صفائی مہم کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے. اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی مہم کی نگرانی کریں. ان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم میں نمبردار، سول سوسائٹی اور مقامی افراد کو بھی شامل کیا جائے تا کہ ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔