rohri news

2 کروڑ روپے کی لاگت سےتعمیر ہونے والے ریسکیو 1122 گوجرہ دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے گوجرہ میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25نومبر 2024) اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122 عمران خان سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرہ ریسکیو اسٹیشن 1122 کو 2 ایمرجنسی گاڑیوں اور 2 ایمرجنسی موبائل موٹرسائیکل کی سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے مختلف ڈیوٹیز میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز مہیا کرے گا۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کو کسی بھی قسم کے ایمرجنسی حالات میں ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کوریسکیو، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات میسر آ سکیں۔

ریسکیو 1122 کی نئی عمارت کا منصوبہ علاقہ کے عوام کے ساتھ وعدے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح جانفشانی سے کام سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور ان سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم پر قائم ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی تاریخ میں زندہ رہتے ہیں ایسی عظیم شخصیات کی حوصلہ افزائی بھی ہمارا فرض ہے۔ڈپٹی کمشنر نے گوجرہ ریسکیو اسٹیشن میں جلد فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔مقامی افراد کا حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو کی فراہمی گوجرہ اور گردونواح کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں