گیس لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول آ گیا

gas prices in pakistan

موسم گرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں سوئی گیس کی سپلائی رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک معطل رہے گی اور قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ سے کوئٹہ میں تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنانے کے لیے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *