امریکا نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

usa visa

امریکی یونیورسٹیوں نے پاکستانیوں سمیت 400 سے زائد بین الاقوامی طلباء کے ویزے اچانک منسوخ کر دیئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں نے ویزا منسوخی پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب اسٹوڈنٹ ویزے پر امریکا جانے والوں کے سوشل میڈیا کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارت کاروں کو ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا پروفائلز پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مارکو روبیو نے 25 مارچ کو سفارت کاروں کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ وہ ویزا کے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا مواد کی اسکریننگ کریں، جس کا مقصد امریکہ اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔

UAE introduced a new 90 Day visa without Sponsor 2025

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیر ملکی کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے تو متعلقہ ملک ان شہریوں کی بروقت وطن واپسی کو ممکن بنائے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ رکھنے والوں کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *