Autism Resource Center started in District Jinnah Public School

یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاؤالدین کیمپس کو 2 نئی بسیں فراہم

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ضلع منڈی بہاوالدین میں قائم یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کی طالبات کی سفری سہولیات کیلئے 2 جدید نئی بسوں کی فراہمی پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05 ستمبر 2024 ) اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ساجد احمد تارڑ، پروفیسرز اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات (سب کیمپس) پروفیسر ساجد احمد تارڑ نے یونیورسٹی کے سب کیمپس اور نئی بسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے سب کیمپس کی طالبات کو یونیورسٹی آنے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا تھا. ان مشکلات کے پیش نظر طالبات کیلئے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 نئی جدید سفری سہولیات سے آراستہ بسوں کی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بسیں طالبات کیلئے یونیورسٹی آنے اور گھر جانے کیلئے بہترین ٹرانسپورٹ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ طالبات کی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بسیں شوگر ملز روڈ، آہلہ، ماجھی اور ملکوال کے درمیان چلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات کیمپس کی طالبات کا بسیں فراہم کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کو آج پورا کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں.

یونیورسٹی کیلئے جلد زمین حاصل کر کے یونیورسٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس کی طالبات نے بسوں کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر گجرات یونیورسٹی سب کیمپس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں