Nain Ranjha youth selected in Lahore Electric Supply Company

نین رانجھا کا نوجوان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میںBS-17 کی پوسٹوں پہ منتخب

السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا کے ہونہار طالب علم انجینئر صاحبزادہ محمد محمود جمیل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو(واپڈا) میںBPS-17 کی دو پوسٹوں پہ منتخب ہو گئے، اہل علاقہ و اساتذہ نے محمود جمیل کو مبارکباد پیش کی ہے

منڈی بہاءالدین(محمد آصف سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (واپڈا) کو صاحبزادہ محمد محمود جمیل نے بطور جونیئر انجینئر/ ایس ڈی او جوائن کر لیا ہے

اس موقع پر محمود جمیل کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا سارا کریڈٹ میرے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے کہ جن کی دعاؤں اور محنت کی بدولت آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں، آئندہ بھی اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں سے مزید کامیابیاں سیمٹوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں