Tag: Earthquake

  • منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    منڈی بہاؤالدین، ملکوال، پھالیہ، جہلم، پشاور، مردان، مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہری پور، سوات، مردان اور مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    زلزلے کی شدت کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور افلاس سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    منڈی بہاؤالدین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

    منڈی بہاوالدین سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

    خیبر پختو نخوا اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے. زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی اسلام آباد

  • ڈہوک کاسب اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کا راز

    ڈہوک کاسب اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کا راز

    منڈی بہاؤالدین، چند روز سے یونین کونسل ڈہوک کاسب اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    علاقہ میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے sesmic survey ہو رہا ہے۔ جس میں ایک مشین سے زمین پر ہلکے جھٹکے vibration دیئے جاتے ہیں۔ اور یہ لہریں نیچے سطح سے ٹکرا کر اوپر آتی ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے تاروں کا جال اور مخصوص سینسرز جگہ جگہ لگائے جاتے ہیں۔

    یہ سینسرز واپس آنے والی لہروں کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ پھر اس کو سٹڈی کیا جاتا ہے کہ اس جگہ پر تیل و گیس کی کیا صورت حال ہے۔ اس کام کا نتیجہ آنے میں کئی مہینے یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

    دعا کرتے ہیں کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی کوئی ایسا خزانہ مل جائے۔ آمین۔ جہاں اس سے مقامی افراد کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے بلکہ ان ڈائریکٹ بھی روزگار کے ذرائع میسر آتے ہیں۔