ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 77 ویں یوم آزادی کے حوالے سے میاں وحید الدین پارک میں گرینڈ آزادی میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ باسط گوندل اور دیگر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میوزیکل نائٹ میں موجود تھی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں نے محفل موسیقی میں ملی نغمے گا کر اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب داد وصول کی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر یوم آزادی کے موقع پر منڈی بہاوالدین کے شہریوں کو میوزیکل نائٹ پر معیاری تفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔
یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر محفل موسیقی میں فیملیز کیلئے پر سکون ماحول فراہم کیا گیا ہے اور ہم آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کے تسلسل کو بحال رکھیں گے۔