Govt sir syed high school mandi bahauddin

میڈیا کی خبر پر ایکشن، بلدیہ ملازمین نے سڑک پر پڑے کچرے کو صاف کر دیا

میڈیا کی خبر پر ایکشن، بلدیہ ملازمین منڈی بہاءالدین نے راجہ منصور کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سڑک پر پڑے کچرے کو صاف کر دیا

منڈی بہاؤالدین (یکم دسمبر 2022) راجہ منصور احمد کی CO بلدیہ احمد وقار بھٹی سے اہم ملاقات۔ملاقات میں سرسید گراونڈ اور گورنمنٹ میونسپل ایلمنٹری سکول کے عقب میں پڑھے کچرےکےڈھیر گوڑھا محلہ اور منڈی شہر کی ستھرائی صفائی کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی.

یہ بھی پڑھیں: سرسید گراؤنڈ عدم توجہی کے باعث بے بسی کا منظر پیش کرنے لگا

CO بلدیہ احمد وقار بھٹی نے خبر پر ایکشن لیتے ہوۓ بلدیہ ملازمین کو فوری سرسید گراونڈ کے عقب میں پڑھے کچرے کے ڈھیر کی صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کئے. میونسپل کمیٹی بلدیہ ملازمین نے سٹرک پر پڑھے کچرے کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرتے ہوئے سٹرک کو صاف کردیا .

سی او بلدیہ احمد وقار بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے منڈی بہاؤالدین شہر کی عوام کے لئے ہروقت کھلے ہیں ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل سنا اور انکو حل کرنا ہے سی او بلدیہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ہم انشاءاللہ منڈی بہاؤالدین شہر اور محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بناۓ گۓ

اپنا تبصرہ لکھیں