منڈی بہاؤالدین پولیس کی کاروائی، 31 ملزمان گرفتار۔ کروڑوں روپے مالیت کی ریکوری۔ ڈی پی او احمد محی الدین کی قیادت میں صدر سرکل پولیس کا کریک ڈاؤن 6 گینگز کے 31 ملزمان گرفتار 5 گاڑیاں، 35 موٹرسائیکل، 52 لاکھ نقدی، 20 موبائل فون، طلائی زیورات، 9 مویشی سمیت تین کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 3 اگست 2024) ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری. سرکل صدر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 31 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا.
پولیس نے 11 منشیات فروشوں سے 12 کلو چرس، 45 لٹر شراب برآمد کرلی
کارروائیوں کے دوران 96 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. سٹی پولیس نے 3گینگ ٹریس کر کے 12ملزمان کو گرفتار کیا اور 26 لاکھ 60 ہزارروپے نقدی، 34 لاکھ مالیت کے 15عدد موٹرسائیکل ، 2 لاکھ 05 ہزار مالیت کا رکشہ اور 15 عدد موبائل فو ن مالیتی 10 لاکھ برآمد کیے.
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 38 ملزمان کو گرفتار کرکے 72کلو گرام منشیات اور 300 بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے 14 مقدمات درج کئے گئے. اس دوران 25 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے.
سول لائن پولیس نے 2 گینگز کے 15ملزمان کو گرفتار کر کے 25 لاکھ نقدی، 30لاکھ مالیت کے 18 موٹرسائیکل، 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات برآمد کیے.
5موبائل، 1کروڑ مالیت کی چار گاڑیاں بھی برآمد کرلیں۔ اس دوران 61کلو گرام چرس، 350لیٹر شراب اور 45عدد ناجائز اسلحہ برآمدکیا گیا جبکہ 46اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر کےان کے قبضہ سے مال مویشی 5 راس بکریاں، 1راس بھینس، 1راس کٹی، 2راس جھوٹے، 1راس جھوٹی، ٹوٹل مالیت 9لاکھ 30ہزار روپے برآمد کر لئے.
موٹرسائیکل 2عدد مالیت 2 لاکھ 20 ہزار ، 1عدد کیری ڈبہ 10لاکھ روپے و دیگر گھریلو سامان مالیت 3لاکھ مالیت، 3 عدد موٹر پمپ مالیت 2لاکھ برآمد کیا. جبکہ57کلو گرام منشیات 110لیٹر شراب برآمد کی اور 28 کس ملزمان سے پسٹل 20عدد، کلاشنکوف 2عدد، ریوالور 1عدد، رائفل 5 عدد ، ناجائز اسلحہ برآمد کیا. 25کس اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر جوڈیشل بھجوایا جبکہ 4 کس ڈکیٹ گرفتار، بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے انٹیروگیشن و تفتیش جاری ہے.