موٹروے پولیس M2 نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

موٹروے پولیس M2 نے 1.2 ملین سے زائد مالیت کا قیمتی سامان ان کے مالکان کو واپس کر کے ایمانداری کی ایک اور شاندار مثال قائم کی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شہری سکھیکی سروس ایریا میں اپنا قیمتی ایپل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز بھول گیا تھا۔ ایک اور واقعے میں منڈی بہاؤالدین کا ایک شہری اپنا آئی فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔

موٹروے پولیس نے ایمانداری کے ساتھ دونوں واقعات میں گم ہونے والا قیمتی سامان تلاش کر کے متعلقہ مالکان کو واپس کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں