نہ ہی زمین پھٹی نہ ہی آسمان گرا.پاہڑیانوالی میں 8 ماہ قبل 6 بچوں کی ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے ہی شوہر کو نیند والی گولیاں دے کر قتل کر دیا تھا، ملزم اور ملزمہ گرفتار
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 10 نومبر 2022) تھانہ پاہڑیانوالی کے نواحی علاقہ پاہڑیانوالی گاؤں کی 40 سالا شمائلہ بی بی 6 بچوں کی ماں نے اپنے آشنا سے ملکر قریباً 8 ماہ قبل اپنے خاوند محمد ریاض کو نیند والی گولیاں دے کر قتل کر دیا تھا.مقتول کے اہل خانہ کو شک گزرا جو چند ماہ بعد یقین میں بدل گیا .
یہ بھی پڑھیں: کٹھیالہ شیخاں: ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی
تھانہ پاہڑیانوالی پولیس کو کارروائی کیلئے مفرور ملزمان کے خلاف درخواست دی جس پر SHO کی فوری ہدایت پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ارشاد احمد گوندل سب انسپکٹر کو دیا گیا جس پر ملزمان کی ٹریسنگ کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی.
گذشتہ روز ریڈ کر کے منڈی بہاؤالدین شہر سے مقتول محمد ریاض کے دونوں قاتلوں کو ایک کرایہ کے مکان سے گرفتار کر لیا اور پہلی ہی تفتیش کے دوران ملزمہ شمائلہ بی بی اور اس کے ساتھی ملزم عامر ولد محمد شریف قوم ماچھی سکنہ آدو سخلی نے اعتراف جرم کر لیا.
ملزمہ شمائلہ بی بی کا آبائی گاؤں لالہ موسیٰ بتایا جاتا ہے اور اس کی شادی محمد ریاض ساکن پاہڑیانوالی سے قریباً 20 سال قبل ہوئی تھی اور اس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں. سب سے بڑے بیٹے کی عمر قریباً 18 سال ہے . ملزمہ اور ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے.