محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (آج) 20 جون سے 23 جون تک پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جب کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔
شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں 20 سے 23 جون تک بارش کا امکان ہے۔جبکہ کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں بھی 21 سے 23 جون تک بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 جون تک سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔