dpo mandi bahauddin wasemm riaz khan

پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

جاوید اقبال ولد محمد انار قوم گوندل سکنہ پنڈی پرانی منڈی بہاءالدین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر کے احکامات کی روشنی میں سی سی ڈی منڈی بہاءالدین انسپکٹر ظہیر بابر کدھر SHO سرکل انچارج سی سی ڈی حسنین گوندل معہ جوان حسب روٹین چوروں ڈاکووں و اشتہاریوں کی تلاش میں تھے کہ رات 12 بجے کیبعد موضع جاگو کلاں کے ایریا میں ناکہ بندی پر موجود تھے

مال مویشی چوروں سے ٹاکرا ہو گیا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کھول دی جس کی زد میں آکر کنسٹیبل محمد شعیب کو بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگا جبکہ دوران فائرنگ بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ چور و ڈکیت جاوید اقبال ولد محمد انار قوم گوندل سکنہ پنڈی پرانی منڈی بہاءالدین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا .

اپنا تبصرہ لکھیں