مونگ سوشل ویلفیئرسوسائٹی نے گاوں کے مسائل حل کرنے کےلیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
مونگ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اور اہم قدم، گاوں میں فری ایمبولینس سروس اور 30،000 پودے لگائے، روزانہ کی بنیاد پر نالیوں اور گلیوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس سمیت سوسائٹی نے یتیم بچوں کےلئے مکمل گھر تعمیر کروایا ہے. مزید براں ہر سال رمضان پیکج کے تحت ڈیڑھ سو مستحق افراد کو راشن مہیا کیا جاتا ہے ۔
یونین کونسل، ہسپتال، کالج اور سکولوں کی بہتری کےلئے ماہانہ میٹنگز کا انعقاد اور ہر ہفتے پولیس خدمت کی گاڑی کو مونگ گاوں کی عوام کی سہولت کےلیے بلایا جاتا ہے۔ مونگ ویلفئری سوسائٹی راجہ رب نواز ربی راجہ آفاق، نصر تارڑ، احسان جوئیہ سمیت باقی ٹیم نے اوورسیز اور پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گاوں کی بہتری کےلئے بڑھ چڑھ کے تعاون کیا ہے۔
راجہ رب نواز ربی نے اس موقع پر کہا کہ گاوں کی عوام میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انا پرستی اور آوارہ گردی نے ایک دوسرے کا دشمن بنادیا۔
ایسے سخت حالات میں مونگ سوشل ویلفئیر سوسائٹی ان مثبت اقدامات سے گاوں کی عوام سمیت ضلع منڈی بہاوالدین کے لوگوں کے لئے امن اور خوشحالی کا کام کرئے گی اور ہم انشاء ہم اپنے گاوں مونگ کا امن اور خوشحالی اپنی مدد آپ کے تحت واپس لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ اور سوشل مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مونگ ویلفئیر سوسائٹی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔