محکمہ موسمیات کی 25 سے 28 فروری تک منڈی بہاءالدین میں بارشوں کی پیش گوئی

weather today

محکمہ موسمیات نے 25 سے 28 فروری تک فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کے علاوہ سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 27 فروری تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگراموں کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر کال کی جا سکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *