چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جامعہ رسول اور منڈی بہاؤالدین شہر کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین جیم خانہ کا افتتاح بھی کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے چیف سیکرٹری کو ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے شہر کا دورہ کیا اور شتر پنجاب پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین جم خانہ میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
Leave a Reply