محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری ، گلیات، جہلم ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخو پورہ ، ننکا نہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔