آج اور ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
آج سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سید پور میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سٹی 73، گولڑہ 44، بوکرا 29، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (چکلالہ 55، شمس آباد 53، کچہری 20)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 36، سٹی 15)، منڈی بہاؤالدین 27، سرگودھا سٹی 20، حافظ آباد 17، چکوال 14، منگلا 13، لاہور (سٹی 12) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.
مری 10، جہلم 09، جوہر آباد 08، گجرات 06، اٹک اور بھکر 03، کروڑ (لیہ) 02، شیخوپورہ 01، گڑھی دوپٹہ 47، راولاکوٹ 19، کوٹلی 06، مظفرآباد (ایئرپورٹ 06 سٹی 02)، چراٹ 37، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، کاکول 14، بالاکوٹ 07، مردان 02، تخت بائی، پتن، سیدو شریف اور پشاور ایئرپورٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔