rain water on road

محکمہ موسمیات نے 16 سے 20 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی تیز ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 19 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

16 سے 19 اگست کے دوران سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحب پور، خضدار، قلات سمیت مختلف اضلاع میں مزید بارشیں بھی ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے20 اگست تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں