District Mandi Bahauddin News Urdu Today Live

منڈی بہاؤالدین جم خانہ کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا

وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت منڈی بہاوالدین جمخانہ کے بنک اکاؤنٹ اوپننگ کے حوالہ سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 جون 2024 ) اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ سمیت بنک مینجرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جمخانہ کے بنک اکاؤنٹ اوپننگ اور دیگر امور بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ جمخانہ کی تعمیر صاف شفاف انداز میں مکمل کی جائے گی جس کیلئے جمخانہ کا باقاعدہ اکاؤنٹ اوپن کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ جمخانہ کے قیام کے لئے ایک ویژن کے تحت شبانہ روز کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ جمخانہ کے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Gymkhana Mandi Bahauddin ، Mandi Bahauddin Gymkhana

اپنا تبصرہ لکھیں