تاجر تنظیموں کی ملک گیر شیٹر ڈاون ہڑتال ظالمانہ ٹیکسوں مہنگائی اور بجلی گیس کے بلوں میں بلاجواز اضافوں پر مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد نعیم کی حمایت کے اعلان کی روشنی میں جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے 28 اگست کی ہڑتال کو کامیاب کروانے کے لیے ٹریڈرز دوکانداروں اور تاجروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس انمول میرج ہال میں منعقد کیا
اجساس میں تاجروں دوکانداروں اور ٹریڈرز کے نمائندوں کے علاؤہ وکلاء صحافیوں سمیت دیگر مکتبہ کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کی میزبانی کے فرائض جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیدوار این اے 79منڈی بہاوالدین ون چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما محمد علی خان محمد رفیق ساہی اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے کی.
اس موقع پر اجلاس کے مقاصد پر چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہڑتال کا مقصد سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ تاجروں اور 25کروڑ عوام کی بھلائی مقصود ہے. ملک بھر میں شیٹرڈاون ہڑتال کی کامیابی میں پوری قوم کی بقاء ہے. اس سے فرعون حکمران عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہو جائیں گے جو قوم کا حق ہے.
آگر آج فرعونی قوتوں کی چالوں میں آکر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اتفاق اتحاد یقین محکم پر کار بند نہ ہوسکے اور یکہجتی کا عملی مظاہرہ نہ کیا گیا تو خودکشیاں اور بدامنی ہمارا مقدر بن جائیں گئیں اور موجودہ اور آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی.
تاجروں دکانداروں شہریوں وکلاء نے 28 اگست کی شیٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی کے فورم پر تمام تنظیموں کے نمائندگان کو متحد کرنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے چوہدری ریاض فاروق ساہی محمد علی خان رفیق ساہی اور دیگر کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے 28 اگست کی ہڑتال کی کامیابی کے لیے ہرممکن کاوشوں کا یقین دلایا گیا.