district jail mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین جیل کے 3 وارڈز کے تبادلے کر دئیے گئے

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں تعینات سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے مبینہ نیٹ ورک میں شامل۔ بعض ملازمین سمیت 10 وارڈرز کے تبادلے کردئیے گئے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے اتوار کو وارڈرز ابرار قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین، وارڈر محمد جمیل کوسب جیل چکوال، وارڈر سجاد صدیق کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک، وارڈر یاسر ریاض کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین

وا رڈر محمد ظہیر کوڈسٹرکٹ جیل گجرات، وارڈر محمد مدثر محبوب کوڈسٹرکٹ جیل اٹک، وارڈر محمد آصف کو سب جیل چکوال، وارڈر محمد شاہد اکبر کوڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین، وارڈر محمد شکیل کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور وارڈر تصور اقبال کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین کے تبادلے انتظامی بنیادوں پر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں شامل ملازمین کے ساتھ دیگر تین چار ملازمین کو بھی بغیر کسی وجہ کے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے قریبی ساتھی کمپیوٹر آپریٹرز افران، ہیڈ وارڈر ریاض اقبال، وارڈر غلام علی اور اردلی بابر تاحال اڈیالہ جیل میں تعینات ہیں۔ جبکہ وارڈر شبیر فراز کا چند روز قبل تبادلہ ہوا تھا، ان کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں