پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پنجاب، بلوچستان اور منڈی بہاؤالدین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی مدد جتک نے ملاقات کی جبکہ منڈی بہاؤالدین سے ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ارسلان مختار اور منڈی بہاؤالدین کے رہنما راجہ پال نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریوں اور مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔