malakwal junction

عید میلادالنبی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی اور سنی علماء کونسل کا اجلاس ہوا

ملکوال(نامہ نگار) جشن عیدمیلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی تیاریوں کے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی اور سنی علما کونسل کا اجلاس مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوا،

اجلاس میں علامہ محمد اسلم رضوی، علامہ محمد اشرف چشتی، علامہ صفدر حسین شاہ گیلانی، علامہ سید اسرار حسین شاہ، علامہ محمد اشرف نظامی، علامہ ابرار محسن، مولانا سکندر حیات سیالوی، مدثر حیدر بٹ، میاں نصیر احمد رضا، سید کاشف شاہ، فضل حیدر، شیخ محمد عامر، ملک ذیشان، نسیم اکمل خان، خرم بیگ، ندیم بٹ، حاجی محمد رمضان، محمد انور بھٹی، شیخ عشرت اللہ سمیت مذہبی جماعتوں اور مساجد کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی.

اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد جلوس کے انتظامات کے متعلق شرکا سے آرا لی گئیں. اس موقع پر شرکا نے اس بات کا اظہار کیا کہ امسال جشن عیدمیلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کو روایتی مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا.

اس سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر مدثر حیدر بٹ نے بتایا کہ امسال شہر بھر سے میلاد جلوس صبح آٹھ بجے میلاد چوک میں اکٹھے ہون گے جہاں سے مرکزی جلوس صبح 9 بجے روانہ ہو گا، جبکہ امسال جلوس کے راستوں کو گلیوں کو بھی سجایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں