weather today

موسلادھار بارش سے پھالیہ قبرستان کی دیوار گرگئی، متعدد قبریں دھنس گئیں

پھالیہ امیر قبرستان نزد مدنی مسجد پھالیہ کی بیرونی دیوار بارش کے باعث گر گئی،متعدد قبریں زمین میں دھنس گئیں. اہل محلہ اپنی مددآپ کے تحت قبریں مرمت کرنے میں مصروف

تاہم ٹی ایم اے پھالیہ نے ابھی تک اس سنگین صورتحال کا نوٹس نہیں لیا۔ اس قبرستان کی چار دیواری اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس سے ملحقہ رستہ گورنمنٹ گرلز کالج کی طرف جاتا ہے اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے طالبات کو کالج آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہو گا۔

مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قبرستان کی گرنے والی بیرونی دیوار تعمیر کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بارش کی وجہ سے قبروں کی خراب حالت کو بھی درست کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں