arrested

منڈی بہاؤالدین پولیس نے ڈکیت گینگ کے 5 کارکنان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا

منڈی بہاوالدین۔ ڈی پی او احمد محی الدین منڈی بہاوالدین کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل ملک امجد کھوکھر ایس ایچ او تھانہ سول لائن صابر اقبال سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کرکے ان سے 1 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے 13 موٹر سائیکل ، 12 مال مویشی ، 1عدد ٹریکٹر ٹرالی ، طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے ہیں

کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کی گئی جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25 مقدمات درج کرکے جدید آتشیں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایس ایچ او تھانہ سول لائن صابر اقبال سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر کرکے تفتیش شروع کردی ہے ڈی پی او احمد محی الدین نے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او صابر اقبال سندھو اور اُنکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں