سرکاری سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے مقاصد۔ زیادہ تر اضلاع میں اسکول سرگرمیاں مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ منڈی بہاؤالدین سرکاری سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے اہداف کو پورا کرنے میں پنجاب میں آخری نمبر پر ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں پچیس فیصد اور گجرات کے ستائیس فیصد اسکولوں نے سرگرمیاں کیں۔ قصور، مظفر گڑھ اور سیالکوٹ کے چھیانوے فیصد سکولوں نے ڈینگی کی سرگرمیاں کیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ، ملتان اور شیخوپورہ میں چورانوے فیصد سرگرمیاں کی.
لاہور اور ڈی جی خان میں بانوے فیصد سکولوں نے ڈینگی کی سرگرمیاں مکمل کر لیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئندہ ڈینگی کی سرگرمیاں مکمل نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
Leave a Reply