کراچی ایئرپورٹ سگنل پر دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے 2016 میں نوشکی پبلک اسکول سے میٹرک کیا تھا۔
خودکش حملہ آور نے منڈی بہاؤالدین ٹیکنیکل کالج سے سول انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بی بی اے میں داخلہ بھی لے لیا۔ دھماکے کی تحقیقات کے دوران خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تحقیقی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں 6 سے 8 نمبرز کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ مشکوک نمبروں کی تمام تفصیلات چیک کی جا رہی ہیں۔ دہشت گرد کو قریبی عمارت سے مدد مل رہی تھی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Leave a Reply