منڈی بہاءالدین پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ضلع منڈی بہاؤالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نئی سبزی و فروٹ منڈی، پنجاب یونیورسٹی آف رسول اور ضلع منڈی بہاؤالدین میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کو بتایا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازار کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، شادیوں میں کچن اور حفظان صحت کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واسو بنگلہ میں زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول کو نئی سبزی و فروٹ منڈی کی نیلامی کے عمل اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری کو ضلع میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری کو بتایا گیا کہ دکانوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جولائی میں ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ضروری ہدایات جاری کیں اور نئی سبزی منڈی میں تاجروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے زیر تعمیر نئے سہولت بازار کا بھی دورہ کیا۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے کہا کہ اگلے سال سے صوبے بھر کی ہر تحصیل میں سہولت مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ سال بھر سستی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے کہا کہ اگلے سال سے صوبے بھر کی ہر تحصیل میں سہولت مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔ بعد ازاں سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے پنجاب یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین کا دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں